MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے،جنرل ر عبدالقادر بلوچ

1 322

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خاران(مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سیلابی پانی اب بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں میں پانی اور آلودہ خوراک کے باعث اسہال، ٹائیفائڈ، ہیضہ، ہیپاٹائٹس، ڈینگی ملیریا جیسے مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پینے کے پانی کی کمی، آبی آلودگی، غزائی قلت دیکھنے کو مل رہی ہے سیلاب کی وجہ سے سیورج سسٹم اور واٹر سپلائیز تباہ ہوچکے ہیں، آلودہ پانی کے باعث متعدی انفیکشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، بیان میں مزید کہا گیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں سیلابی پانی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات اٹھائیں اور قومی ادارے صحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سختی سے مانیٹرگ کرے تا کہ سیلاب سے متاثرین مہلک بیماریوں سے بچ سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچجنرل ر عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.