MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسجد حرام ، کرونا کی وبا کے بعد پہلی مرتبہ بیرونی صحن میں نماز کی تیاری

0 351

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکہ مکرمہ (مسائل نیوز)مسجد حرام میں بیرونی صحن کو نماز کی ادائیگی کے لیا تیار کیا جا رہا ہے۔ کرونا کی وبا کے آغاز کے بعد بیرونی صحن میں نماز ادا کیے جانے کا یہ پہلا موقع ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان ہانی حیدر نے بتائی۔ ہانی نے واضح کیا کہ تیاری کا کام شروع کردیاگیا۔ اس میں قالینوں کا رکھنا، سینی ٹائزیشن اور آب زمزم کی بوتلوں کی فراہمی شامل ہے۔ترجمان کے مطابق آب زمزم کی تقسیم کی جانے والی بوتلوں کی تعداد کو بڑھا کر 25

- Advertisement -

لاکھ تک کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سینی ٹائزیشن کے عمل میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.