MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہرنائی: شاہرگ کوئلہ کان حادثے میں ایک کانکن جاں بحق، ایک زخمی

0 131

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہرنائی (مسائل نیوز)ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کانکن جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

- Advertisement -

لیویز کنٹرول کے مطابق حادثہ شاہرگ میں ملک کول کمپنی کے پیٹی ٹھیکیدار ولی داد کی کان میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق کانکن کی لاش اور زخمی کو کان سے نکال کر شاہرگ اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.