MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلڈ مون کیا ہے اور پاکستان میں آپ اسے کیسے اور کب دیکھ سکیں گے؟

0 30

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان سمیت ایشیائی ممالک، مغربی آسٹریلیا اور یورپ و افریقہ کے کچھ حصوں میں اس دہائی کا سب سے دلکش فلکیاتی نظارہ دیکھنے کو ملے گا، جب اتوار 7 ستمبر کو چاند زمین کے سائے میں داخل ہوگا اور سرخی مائل رنگ اختیار کرے گا۔ اس نایاب مکمل چاند گرہن کو عام طور پر “بلڈ مون” کہا جاتا ہے۔

بلڈ مون کیا ہے؟
جب زمین براہِ راست سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے اور اپنے گہرے سائے کو چاند پر ڈالتی ہے تو اس مظہر کو “بلڈ مون” کہا جاتا ہے۔

اس دوران زمین کا ماحول سورج کی روشنی کو فلٹر کرتا ہے، نیلی روشنی بکھر جاتی ہے جبکہ سرخ روشنی گزر کر چاند تک پہنچتی ہے۔ اس اثر کو “رے لی اسکیٹرنگ” کہتے ہیں، جس کے باعث چاند سرخی مائل ہو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے “بلڈ مون” کہا جاتا ہے۔

کہاں نظر آئے گا؟

مکمل اور صاف نظارہ: ایشیا بشمول پاکستان اور مغربی آسٹریلیا۔

جزوی نظارہ: مشرقی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپ اور افریقہ کے کچھ حصے۔

پاکستان میں منظر
یہ مکمل چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر 2025 کو پاکستان سمیت کراچی میں بھی پوری طرح نظر آئے گا۔ اس کا دورانیہ پانچ گھنٹے سے زائد ہوگا۔

پاکستان میں وقت کی تفصیل:

جزوی سایہ دار گرہن شروع: 7 ستمبر، رات 8:28 بجے

- Advertisement -

جزوی گرہن شروع: 7 ستمبر، رات 9:27 بجے (چاند سرخی مائل ہونا شروع ہوگا)

مکمل گرہن شروع: 7 ستمبر، رات 10:30 بجے (چاند مکمل طور پر سرخ ہو جائے گا)

زیادہ سے زیادہ گرہن: 7 ستمبر، رات 11:11 بجے

مکمل گرہن ختم: 7 ستمبر، رات 11:52 بجے

جزوی گرہن ختم: 8 ستمبر، رات 12:56 بجے

سایہ دار گرہن ختم: 8 ستمبر، رات 1:55 بجے

کیسے دیکھیں؟

کسی خاص آلات کی ضرورت نہیں، بلڈ مون کو آنکھوں سے براہِ راست اور محفوظ طریقے سے دیکھا جا سکتا ہے۔

بہتر نظارے کے لیے اندھیرا اور کھلا مقام منتخب کریں، جہاں شہر کی روشنی رکاوٹ نہ بنے۔

کراچی میں اس موقع پر کراچی ایسٹرونومرز سوسائٹی کی جانب سے پی آئی اے پلانیٹوریم میں 7 ستمبر رات 8 بجے سے 12 بجے تک دوربینوں کے ساتھ لائیو دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.