MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امیر علی شاہ جیلانی نے منرل واٹر سے پاؤں دھونے پر معذرت کر لی

0 480

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) چند روز قبل ممبر قومی اسمبلی امیر علی شاہ جیلانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو سانگھڑ کے شہر کھپرو کی ہے جہاں انہیں چارپائی پر بیٹھے دیکھاجا سکتا ہے۔اس موقع پر کوئی انہیں پنکھا جھل رہا ہے تو کہیں کوئی انہیں پانی کی بوتل پیش کر رہا ہے۔امیر علی شاہ جیلانی کو منرل واٹر سے پاؤں دھوتے بھی دیکھا گیا جس کے بعد ان پر سخت تنقید بھی کی گئی کہ ایک طرف سیلاب متاثرین کے پاس کھانے کو کچھ نہیں تو دوسری طرف ایم این اے منرل واٹر سے پاؤں دھو رہے ہیں۔
امیر علی شاہ جیلانی نے اپنے عمل پر معذرت کر لی۔انہوں نے اردو پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگوں کو ایک ایشو مل گیا لیکن سب اس کے بیک گراؤنڈ سے ناواقف ہیں۔
ہم کسی کی سوچ تبدیل نہیں کر سکتے۔یہ ویڈیو سانگھڑ کی ہے جہاں پر ہمارے مریدین ہیں۔وہاں ایک خاندانی نظام چلتا آ رہا ہے اور اسی وجہ سے وہاں لوگوں کی خریت پوچھنے گیا تھا۔

- Advertisement -

پورے پاکستان میں کلچر ہے کہ جب کوئی مہمان آتا ہے تو اسے سر پر بٹھایا جاتا ہے۔مریدین کہتے ہیں کہ ہمارے پیر کی عزت ہمارے والدین کی عزت کے برابر ہے،جب میں سانگھڑ گیا تو لوگوں نے وہاں پر بہت عزت دی اور یہ سلسلہ سالوں سے چلتا آ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ جہاں بیٹھے ہیں وہاں کارپٹ بچھا ہوا ہے۔اینکر زوہیب منشا کی جانب سے منرل واٹر سے پاؤں دھونے کے سوال کے جواب میں کہا کہ سارا دن سے سانگھڑ میں موجود تھا، پیاس لگی تھی، میں نے پانی پیا، اور گٹر کے پانی کی وجہ سے پاؤں گندے ہو گئے تھے تو میں نے اپنا بچا ہوا پانی پاؤں دھونے کے لیے استعمال کیا۔
امیر علی شاہ جیلانی نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ نیچے بیٹھنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن وہ لوگ خود عزت دیتے ہیں۔میں لوگوں کا خدمت گزار ہوں، میں جو کچھ ہوں اپنے ووٹرز کی وجہ سے ہوں۔جب سیلاب آیا تو میں اپنا گاؤں چھوڑ کر آیا۔منرل واٹر سے پاؤں دھونے پر جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی ان سے معذرت خواہ ہوں۔ :

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.