عمران خان کی حفاظت کیلئے 2 کروڑ ماہانہ کے اخراجات کے دعوے، پی ٹی آئی نے تفصیلات طلب کر لیں
اسلام آباد(مسائل نیوز) آئی جی اسلام آباد کی جانب سے عمران خان کی حفاظت کیلئے 2 کروڑ ماہانہ کے اخراجات کے دعوے کے بعد پی ٹی آئی نے وفاقی وزیرداخلہ سے عمران خان کی سیکیورٹی اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر سیکیورٹی پر مامور 266 اہلکاروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بلاشبہ ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد عمران خان کی سلامتی غیرمعمولی خطرات کی زد میں ہے۔ہر شہری کی طرح عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔عمران خان اورحکومتی صفوں میں موجود مجرموں کے سوچ و کردار میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ریاستی وسائل پر جاہ و جلال کے سلسلے دراز کرنا شریفوں اور زرداریوں کی روایت ہے۔
شریفوں نے جاتی امرا کے محل کی حفاظت پر پنجاب کے عوام کے 364 ملین روپے اڑائے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کم و بیش 3 ہزار اہلکار اسی جاتی امرا کے محل کی حفاظت پر لگائے گئے،عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ میں قدم رکھتے ہی شاہانہ رسوم و رواج کو نکال باہر پھینکا۔اپنی تمام مدتِ اقتدار کے دوران عمران خان اپنی رہائشگاہ پر مقیم رہے،عمران خان نے اپنے گھر کے گرد حفاظتی دیوار تک کے اخراجات جیب سے ادا کیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے غیرملکی دوروں سے لیکر وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات تک کی مد میں کروڑوں کی بچت کی.عمران خان کے سیکیورٹی اخراجات سے متعلق پراپیگنڈہ مہم کیلئے جاری تفصیلات تشویشناک ہیں، عمران خان کی سلامتی کو لاحق خطرات سے متعلق مراسلوں کے علاوہ حکومت کا کوئی بندوبست دکھائی نہیں دیتا، پی ٹی آئی کو اپنے چیئرمین کی سیکیورٹی کیلئے بندوبست کرنے کا مراسلہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ آئی جی اسلام آباد نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اجلاس میں عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے خبر پر از خود نوٹس کے جواب میں رپورٹ پیش کر دی جس میں بتایا کہ مران خان کو نافذ کرنے والے 266 اہلکاروں پر مشتمل سیکیورٹی فراہم کی گئی جن ہر ماہانہ 2 کروڑ روپے خرچ آتے ہیں ۔
[…] روز سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کیا۔خطاب کے دوران انہوں نے […]