لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سچے محبِ وطن اور پاک فوج کے عظیم آفیسر تھے ،عبدالقادر بلوچ
کراچی(مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف، کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر خالد، پائلٹ میجر سعید، کوپائلٹ میجر طلحہ اور کریو چیف نائک مدثر کے لسبیلہ کاپٹر حادثے میں شہید ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سچے محبِ وطن اور پاک فوج کے عظیم آفیسر تھے آج پورے قوم کے لیے نہایت ہی افسوس ناک دن ہے جہاں سیلاب میں متاثرہ اپنے ہم وطنوں کی جانیں بچانے والے وطن کے فوجی آفیسران نے اپنی جان کی قربان دی ہے اور پورے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے ساتھی شہداء انسانیت کی خدمت اور فرض کی بجا آوری کی روشن مثال بنے ہیں جن کی خدمات اور شہادت کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک پیشہ ورانہ فرض شناس اور قابل افسر ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت شفیق انسان تھے۔
جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے اور شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔امین
[…] رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں […]