MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب میں بدعنوانی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن4 وزارتوں کے درجنوں عہدیدارگرفتار

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(مسائل نیوز) سعودی عرب کی محکمہ کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھہ) نے مئی 2022 میں رشوت، عہدے کے غلط استعمال، منی لانڈرنگ اور جعلسازی کے الزامات میں 4 وزارتوں کے 41 افراد کو حراست میں لیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق نزاھہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجداری کارروائی قانون کے مطابق 41 سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، ان میں سے بعض کو ضمانت پررہا کردیا گیا۔ان پر رشوت،عہدے کیغلط استعمال، منی لانڈرنگ اور جعلسازی میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ ان کے خلاف کیسزعدالت میں پیش کرنے کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔ نزاھہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے پھر اپیل کی کہ وہ سرکاری خزانے کو بدعنوانی سے بچانے میں تعاون کریں، اگران کے علم میں مالیاتی یا انتظامی بدعنوانی کا کوئی واقعہ آئے تو اس کی اطلاع کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.