MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی حکومت سے ورثے میں ملنے والے مسائل کو حل، نواز شریف نے اہم اعلان کر دیا

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسایا، مسائل کا حل اکیلے ایک جماعت نہیں نکال سکتی۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے اشتراک سے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان کی ذمہ دار عمران حکومت ہے، ورثے میں ملے مسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کر دیا، دوست ممالک کو دور کیا گیا، آئندہ عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.