رمضان کی آمد ہے، غریبوں کا خیال رکھا جائے، علامہ الیا س قادری
مہنگائی نے کمر توڑ دی ،کم تنخواہوںوالے کیا کھائینگے اور اپنے بچوں کو کیا کھلائیں گے
غریبوں اور سفید پوش لوگوں کو تلاش کرکے ان کاخیال رکھا جائے ، امیر اہل سنت
اہل بیت سے محبت کرنے والے سیدوں کی خدمت کریں، مدنی مذاکرے میں گفتگو
کوئٹہ ( مسائل نیوز) امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا ہے کہ عرب دنیا میں سیدھا اور ہمارے ہاں الٹا حساب ہے جب رمضان شریف آتا ہے تو وہاں روزے سے متعلق اشیاء کے دام کم جبکہ یہاں قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں ،وہاں کھجوریں اور کھانے پینے کی اشیاءسستی جبکہ یہاں مہنگی فروخت کی جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ مہنگائی نے کمر کیا ریڑھ کی ہڈی توڑ ڈالی ہے ،جو چیز پچاس رو پے کی تھی وہ کئی گناہ مہنگی ہوگئی ہے ،جن کی تنخواہیں کم ہیں وہ بیچارے کیا کریں گے ،کیا کھائیں گے اور اپنے بچوں کو کیا کھلائیں گے ، لہٰذا ہم سب کو رحم کرنا چاہئے ،اس طرح کے غریب اور سفید پوش لوگوں کو تلاش کرنا چاہئے ان کی خدمت کرنا چاہئے ۔امیر اہل سنت نے کہا کہ رمضان شریف کی آمد ہے اور مالداروں کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ کاروباری حضرات جو رمضان سے محبت کرتےہیں اوران کے پاس اپنی ضرورت سے زائد رقم موجود ہیں ،انہیں چاہئے کہ رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ کیلئے رعایتی سیل لگائیں تاکہ غریبوں کا فائدہ ہوسکے۔ امیر اہل سنت نے کہاکہ ہم اہل بیت سے محبت کرتے ہیں ، سید زادے امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد ہیں ،سید آل رسول ہیں ،آل فاطمہ ،آل علی ،آل حسن وحسین ہیں ، ہم ان کے قدموں کی دھول کے برابر نہیں ہیں ، مخیر حضرات سیدوں کی خدمت کریں، ان کا عمل جو بھی ہو ان کیلئے دعا کریں کیونکہ ان کا عمل اگر کمزور ہوبھی مگر نسبت بہت اچھی ہے،اللہ پاک آپ کو اور دے گا ،آپ جتنی ان کی خدمت کریں گے ،آپ کو دنیا وآخرت میں اتنا ہی زیادہ اجر ملے گا ۔
[…] آباد (مسائل نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان کی آمد سے دو ہفتے قبل ہی سپر مارکیٹس نے ضروری اشیاء پر 75 فیصد […]