رانا محمود الحسن سےعادل جاوید چودھری اور فیاض رسول قادری کا ملاقات کے بعد گروپ فوٹو
ملتان(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما و سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا ہے کہ حکومت میڈیاورکرزکی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرے۔ سینیٹ میں میڈیاورکرز کے لئے مسلم لیگ (ن) ہی آواز بلند کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان کے صدر عادل جاوید چودھری، نائب صدر فیاض رسول قادری سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر میڈیاورکرزآرگنائزیشن کے وفد نے ورکرز کے مسائل بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
- Advertisement -
رانا محمود الحسن نے کہا کہ میڈیاورکرزمیڈیاانڈسٹری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتاہے۔ میڈیا ورکرز کی محنت سے ہی میڈیا انڈسٹری پھل پھول رہی ہے۔اس موقع پر ایم ڈبلیو او ملتان کے صدر عادل جاوید چودھری اور نائب صدر فیاض قادری نے کہا کہ حکومتی سطح پر میڈیاورکرز کو نظراندازکرنے سے کارکن شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
سینیٹر رانا محمود الحسن نے میڈیاورکرزآرگنائزیشن ملتان کے وفد کو یقین دلایا کہ مسلم لیگ(ن) حکومت میں آکر میڈیاورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی۔آخر میں میڈیاورکرزآرگنائزیشن ملتان کے وفد نے سینیٹر رانا محمود الحسن کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔