MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کی ترقی شراب اور سود سے مشروط

0 608

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر: جاوید صدیقی

میں بحیثیت صحافی کالمکار، محقق، رائٹر بڑی سچائی، ایمانداری اور حقیقی تناظر میں اپنا تجزیہ و مشاہدہ معزز قارئین کی خدمت میں پیش کررہا ھوں، میرے نقطہ نظر سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی، امن و سکون اور عدل و انصاف کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سختی کیساتھ پابندی جن دو اشیاء و عوامل پر ھونی چاہئے ان میں ایک شراب ھے اور دوسرا سود ۔۔۔۔ معزز قارئین!! قرآن الحکیم والفرقان المجید میں الله تبارک تعالیٰ نے سب سے زیادہ مکروہ فعل عمل اور سختی سے ممنوع شراب اور سود کو کیا ھے۔ ھم بحیثیت مسلمان قرآن و احادیث کی روشنی میں ان دو ممنوعات کا مطالعہ کرتے ہیں تو پتا چلتا ھے

- Advertisement -

کہ یہ دونوں حرام کام انسان تو انسان پورے معاشرے اور ملک کو تباہ و برباد کردیتا ھے مانا کہ ان دونوں عوامل میں شیطانی لذت اور سکون ھے مگر یہ دونوں ذہن و فعل کو سیاہ اور گندگی میں لا پھینکتے ہیں۔۔۔۔۔ معزز قارئین!! حدیث میں آتا ہے کہ ایک شرابی کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کھجور کی شاخ سے چالیس ضربیں لگائیں اور صحابہ سے فرمایا کہ اس کی پٹائی کرو۔۔۔۔۔۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے بیٹے ابو شمحہ کو شراب پینے پر ستر کوڑے مارے تھے اس دوران وہ جاں بحق ہوگیا تھا- حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے محاذ جنگ پر کمانڈروں کو خط لکھا تھا کہ مے نوش کو اسی کوڑے مارے جائیں ۔۔۔۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے دورِ خلافت میں ایک شخص نے بحالت نشہ، امامت کرواتے ہوئے نماز غلط پڑھا دی تو انہوں نے اس کو چالیس کوڑے لگوائے اور فرمایا کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی سنا ہے ۔۔۔۔۔ یوں اگر صرف شراب کی تفصیلات میں جائیں تو اس کی ممانعت اور سزا پر جا بجا آیات اور احادیث بھری پڑیں ہیں۔ شراب کو مسلم معاشرے میں ناسور نا پسندیدہ اور بدترین عمل سمجھا جاتا ھے۔ حضرت ابوعلقمہؒ اور حضرت عبد الرحمن بن عبد اللہ الغافقی ؒسے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے شراب پر اور اس کے پینے والے پر اور اس کے پلانے والے پر اور اس کے بیچنے والے پر اور اس کے خریدنے والے پر اور شراب بنانے والے اور بنوانے والے پر اور جو شراب کو کسی کے پاس لے جائے اس پر اور جس کے پاس لے جائے ان سب پر لعنت بھیجی ہے۔‘‘
اسی طرح سود وہ عمل ھے جسے الله نے خود سے جنگ قرار دی ھے جان لیجئے کہ الله سے جنگ کس قدر غلط گھٹیا اور گھاٹے کا عمل ھے۔ سود بظاہر زیادہ دولت ظاہر کرتا ھے درحقیقت یہ صرف دھوکہ ھوتا ھے کیونکہ سود میں شیطانیت بھری ھوتی ھے جو اچھے بھلے کاروبار اور معیشیت کو نیست و نابود کرکے ہی دم لیتی ھے۔ آپ کو شائد حیرت ھوگی کہ سود کو پھیلانے والے یہودی خود سود سے دور رہتے ہیں۔ اس عمل میں مسلمانوں کو داخل کرکے ان کے ایمان کو تباہ کیا جاتا ھے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے، سود دینے
والے اور سودی تحریر یا حساب لکھنے والے اور سودی شہادت دینے والوں پر لعنت فرمائی ہے اور فرمایا کہ: وہ سب لوگ (گناہ میں) برابر ہیں۔‘‘ ۔۔۔۔ معزز قارئین!! اسلامی جمہوریہ پاکستان کہنے کو تو اسلامی جمہوری ھے لیکن اس کے آئین میں بے پناہ کمزوریاں ہیں جسے ھم ایک مکمل اسلامی ریاست کا آئین نہیں کہہ سکتے کیونکہ اٹھارہ ویں ترمیم کے بعد جس قدر غیر اسلامی روایات کو آزادی میسر ہیں وہ اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی گئی۔

پاکستان کی بقاء و سلامتی، معاشی و معاشرتی ترقی و خوشحالی، امن و سکون اور عدل و انصاف کیلئے شرط اور ناگزیر ھے اس ملک سے شراب اور سود کا مکمل خاتمہ۔ اب دیکھنا یہ ھے کہ ریاستِ پاکستان کے ایوانوں سے اس بابت تمام سیاسی جماعتوں اور منتخب نمائندوں کی جانب سے پیش قدمی اور قانون سازی ھوتی ھے کہ نہیں۔ میرا تجربہ اور تجزیہ کہتا ھے کہ اس نظام میں کسی بھی صورت ممکن نہیں اب وقت آگیا ھے کہ پاکستان کے امین اور مخلصوں کو انتہائی موثر قدم اٹھانا پڑیگا اور ستر سال سے جاری نام نہاد جمہوریت سے اس ملک و قوم کو چھٹکارا دینا پڑیگا کیونکہ یہ ملک ھے تو ہم سب ہیں لیکن جمہوریت کے ٹھیکداروں کو نہ ملک کی اور نہ ہی اسلام کی پروا۔ بہت دیر نہ ھوجائے کہ کہیں یہ نظام مزید ناتلافی نقصان سے دوچار کر جائے ہر پاکستانی کی خواہش و تمنا ھے کہ اس ملک کو قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن اور شاعر و مشرق علامہ اقبال کے خواب خالصتاً اسلامی ریاست خلفائے راشدین اصحاب اجمعین کے طرز پر قائم کی جائے ھماری تمام دعائیں اپنے پیارے وطن عزیز کیلئے ہیں۔ اسلام زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔!!

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.