پنجگور دورے کا مقصد ساتھیوں سے صلاح و مشورہ کرنا ہے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جاسکے،مولانا ہدایت الرحمن
پنجگور(ویب ڈیسک)حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ دورے کا مقصد ساتھیوں سے صلاح و مشورہ کرنا ہے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جاسکے اور پنجگور میں 13 فروری کے دھرنے کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دینا ہے انہوں نے کہا کہ مکران بارڈر کے بارے میں صوبائی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ایف سی کو بارڈر کے معاملات سے بیدخل کرکے ای ٹیگ سسٹم اور کمٹیوں کو ختم کرکے لوگوں کو باعزت روزگار کرنے دیا جائے گا
- Advertisement -
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر حق دو تحریک پنجگور کے سربراہ سابق صوبائی وزیر میر غلام جان بلوچ جماعت اسلامی پنجگور کے جنرل سیکرٹری حافظ سراج احمد ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ کریم اشرف ساگر حاجی محمد جاں قاضی عبد الواحد حق دو تحریک پنجگور کے ترجمان ملا فرہاد حاجی رحیم بخش اور دیگر موجود تھے
مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ سمندر سے ٹرالرنگ کے خاتمے کا بھی وعدہ ہوا تھا کہ اب یہ ساحل سمندر میں داخل نہیں ہونگے اب تو انڈیا کے ٹرالرز بھی سمندری حدود میں داخل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک کا مقصد عوام کو باعزت روزگار کے مواقعے فراہم کرانے کے ساتھ ساتھ انکے جان مال وعزت کا تحفظ بھی ہے