راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف
راولپنڈی (مسائل نیوز)تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانے کے معاملے پر اسپتال کے سکیورٹی سپروائزز نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
- Advertisement -
مقدمے کے مطابق واش روم میں خاتون کی چیخ وپکارپر سکیورٹی عملہ موقع پرپہنچا اور ملزم کو پکڑ لیا، ملزم کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز ملنے پر پولیس کو طلب کیاگیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمےمیں دفعہ 292 اور 509 شامل کی گئی ہیں جبکہ واقعے کی مزیدتفتیش جاری ہے۔