MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلندیوں پر؛ آج پھر نیا ریکارڈ قائم

0 68

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں، آج بھی بازار حصص میں تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

کاروباری ہفتے کے آخری دن (جمعے کے روز) بازار حصص میں شیئرز کی خرید و فروخت میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں 1935 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 291 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے تمام کاروباری دنوں میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے ایک لاکھ 75 ہزار، ایک لاکھ 76 ہزار، ایک لاکھ 77 ہزار اور آج ایک لاکھ 78 ہزار کی نفسیاتی سطحوں کو عبور کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.