MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزسے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا

0 478

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آکلینڈ( مسائل نیوز) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم اہم بولر سے محروم ہوگئی۔فاسٹ بولر ایڈم ملنے پاکستان اور بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردارہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

ان کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بلیئر ٹکنر کو ایڈم ملنے کی جگہ ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا گیاہے۔ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملنے نومبرمیں بھارت کیخلاف ہوم سیریز کے دوران ہمیسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ وہ ان دنوں ولنگٹن فائربریڈز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، ان کا موقف ہے کہ وہ بھی انٹرنیشنل کرکٹ کے چیلنج پر پورا اترنے کے لیے خود کو تیار نہیں پارہے۔چیف سلیکٹر نے ان کی اس جرات اور ایمانداری کو سراہاہے اورامید ظاہر کی ہے کہ ٹکنر ون ڈے سیریز میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔نیوزی لینڈ کے ون ڈے ٹیم میں شامل کھلاڑی 4 جنوری کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11اور 13جنوری کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھارت میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.