MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

0 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔اسمبلیاں ضرور توڑیں گے جو آئینی قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو حل کرکے ہی توڑیں گے۔
ہمارے نمبرز پورے ہیں ، ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے تب بھی نہیں چھپیں گے۔دوسری جانب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دئیے ن لیگ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسمبلی میں ووٹنگ کی صورت میں ارکان پورے کرنے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
ن لیگ نے ووٹنگ کی صورت میں ہر گروپ کا ہیڈ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،گروپ کے تمام ارکان ووٹنگ کی صورت میں گروپ ہیڈ سے ہدایات لیں گے۔نمبرز پورے نہ ہونے کی صورت میں گروپ ہیڈ پارٹی قیادت کو رپورٹ کریں گے اور مشکوک ارکان کے حوالے سے بھی گروپ ہیڈ قیادت کو آگاہ کریں گے۔ یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد میں ن لیگ نے اسمبلی میں 186 ارکان پورے کرنے ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد کے پاس اس وقت پنجاب اسمبلی میں 180 ارکان ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی قانون و داخلہ امور عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر ہماری بھرپور تیاری ہے اور ہم سرپرائز دیں گے۔ عطاء اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہونی ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبرز کے حوالے سے مطمئن ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.