شاہین شاہ آفریدی نے ٹریننگ کرنے کی ویڈیو شیئر کردی
کراچی(مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دوبارہ ایکشن میں نظر آنے کیلئے بھرپور ٹریننگ شروع کر دی اس ضمن میں شاہین آفریدی نے اپنی ٹریننگ کرنے کی ویڈیو شیئر کردی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ مختلف ایکسرسائزز کرتے نظر آرہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ دوبارہ گراؤنڈ میں بولنگ کرنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔فاسٹ بولر کی ویڈیو کو مداح بہت پسند کررہے ہیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کررہے ہیں۔