MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی صداقت و امانت جنرل باجوہ کی مرہون منت ہے، ملک احمد خان کھل کر بول پڑے

4 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں معاون خصوصی وزیراعظم برائے دفاع ، رہنما مسلم لیگ نون ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ میرے پاس ثبوت ہیں کہ بنی گالہ کیس میں عمران خان کو این آر او ملا، عمران خان کی صداقت و امان جنرل باجوہ کی مرہون منت ہے، عمران خان کو نااہلی سے بچاکر جہانگیر ترین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، سو فیصد اتفاق کرتا ہوں کہ عمران خان کو وزیراعظم بنانے والے جنرل باجوہ اور فیض حمید تھے،جنرل باجوہ کو احساس تھا عمران خان نے ملک کیلئے برا کیا، عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کیلئے منی ٹریل درکار تھی، جنرل باجوہ نے عمران خان کو نااہلی سے بچوایا، ہمیں معلوم ہے پرویزالہٰی کےپاس اکثریت نہیں ہے، پرویزالہٰی اعتماد کھوچکے ہیں، پرویز الہٰی کو اعتماد اور اکثریت دکھانی ہے، شوکت ترین نے معیشت کیلئےتباہ کن اقدام کیا، ثاقب نثار بتائیں عثمان بزدار نے لاہورکیلئےکیا کرلیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جن […]

  2. […] (مسائل نیوز) رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلٰی کے لیے وزیراعظم شہباز […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری پر دل بوجھل ہے مگر […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اس بات سے متفق نہیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.