MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریکوڈک حساس معاملہ ہے، منفی سیاست سے خوفناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، ضیاءلانگو

0 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ ریکو ڈک منصوبے پر تنقید کے زریعہ منفی سیاست کرنے والے عوام اور صوبے سے دشمنی کررہے ہیں عوام دشمن پالیسیوں کے باعث انہیں انتخابات میں عوام نے بری طرح مسترد کیا اور انہیں شرمناک شکست سے دو چار ہونا پڑا آج اسمبلی میں انکا نام لیوا بھی کوئی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے تواتر کے ساتھ ریکو ڈک منصوبے پر بلاجواز تنقیدی رویہ اختیار کرنے کے ردعمل میں جاری کی گئی اپنے بیان میں کیا مشیر داخلہ نے کہا ہے

- Advertisement -

کہ ڈاکٹر مالک بلوچ کی حیثیت ایک شکست خوردہ اور مایوسی کا شکار لشکر کے سپہ سالار کی ہے جسکی اپنی ہی ناقص حکمت عملی منفی پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات سے اسکا لشکر شکست سے دوچار ہوا اور باشعور عوام نے انکی پارٹی کو ہمیشہ کے لی? پارلیمانی سیاست سے باہر کر دیا انہوں نے کہا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا نام صوبے کی تاریخ کے سب سے ناکام وزیراعلیٰ اور ایک مسترد سیاستدان کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

جنہوں نے صوبے میں منفی اور غلط بیانی کے سیاسی کلچر کو متعارف کروایا اور پروان چڑھایا نیشنل پارٹی نے میر غوث بخش بزنجو اور میر حاصل خان بزنجو کی سوچ وفکر اور فلسفہ کو چھوڑ کر ڈاکٹر مالک بلوچ کی سیاست کی پیروی کی جو اسکی شکست و ریخت کی بنیاد بنی صوبائی مشیر نے کہا کہ ریکو ڈک ایک حساس معاملہ ہے جسے منافقت کی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے خوفناک نتا یج برآمد ہو سکتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.