پی ڈی ایم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے،کٹھ پتلی حکومت کی ناکام معاشی پالیسی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،عمران خان نے ریاست اور عوام کو آئی ایف کے نوکری پر لگادیا۔ اپنے جاری کردہ میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کرتی ہے،
- Advertisement -
کٹھ پتلی حکومت کی ناکام معاشی پالیسی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے ساڑھے تین سال سے عمران خان عوام کی زندگیوں سے کھیل رہاہے جس تیز رفتاری سے مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے عوام کی آمدنی میں اضافہ کیوں نہیں ہورہا؟عمران خان نے ریاست اور عوام کو آئی ایم ایف نوکری پر لگادیا، حکومت مہنگائی کو قابو کرنے اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو سکی ہے۔ حکمران ان چکروں میں ہیں کہ عوام کی جیبیں کیسی خالی کروائیں،
سال 2021کااختتام منی بجٹ پر اور سال نو 2022کا آغاز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کیاجو کہ بیک وقت عوام پر دو خطرناک جان لیوا دھماکوں سے کم نہیں عوام نے اگر اپنی حالت زار کو بدلنا ہے اور مہنگائی کی سونامی وتبدیلی خان،سے جان چھڑانا ہے تو پی ڈی ایم کی قیادت میں سڑکوں پر نکلنا ہوگا تاکہ ملک اورقوم کو اس مسلط عذاب سے نجات مل سکے۔