MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیخ رشید نے ریڈ زون کی توسیع کو ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان قرار دے دیا

1 300

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ریڈ زون کی توسیع کو ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان قرار دے دیا، سابق وزیر داخلہ کہتے ہیں لال حویلی پر قبضے کے لیے میری لاش سے گزرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کی 4 کلومیٹر اور 6پوش سیکٹرتک توسیع ہنگامہ آرائی کاماسٹر پلان ہے، حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی اس لیے خوف پھیلا رہی ہے، یہ ریلیف دینے نہیں،ریلیف لینے آئے ہیں، انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہےہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ واز شریف کابیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سےفراری اور جمہوریت دشمن ہے، ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت حکومت عمران خان کےگلے ڈالنےمیں ناکام ہوگئی ہے، عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لےکر جائے گی، الیکشن ہر صورت کرانے ہوں گے۔
گزشتہ روز راولپنڈی لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ کسی کا باپ بھی لال حویلی خالی نہیں کراسکتا، لا ل حویلی انقلابی ہیڈ کوارٹر ہے، راولپنڈی میں لانگ مارچ کا تاریخی استقبال ہوگا، ریڈ زون کو لال حویلی تک لے آؤ پھر بھی لانگ مارچ ضرور اسلام آباد پہنچے گا، عمران خان کا لانگ مارچ جمعہ کو راولپنڈی پہنچ رہا ہے، سارے شہر کی مساجد سے لوگ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے، پی ٹی آئی لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے، ہمارا مطالبہ چھوٹا سا ہے، ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے، ہم صلاح و صفائی کے ساتھ نئے الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں، ہم امن کے لیے جان دے سکتے ہیں اور بدامنی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم لڑائی جھگڑے والے لوگ نہیں ہیں، ہم نے دو مرتبہ جیلیں دیکھی ہیں، ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ہم امن کے داعی ہیں، لاہور ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں کے مشکور ہیں، ایسے کیسز ہمارے خلاف نکل رہے ہیں جہاں ہم موجود بھی نہیں تھے، رانا ثناء اللہ کو کہتا ہوں کہ ریڈ زون لال حویلی تک لے آو، ایک ہزار کنٹینر لگا دو لیکن لانگ مارچ کو کوئی نہیں روک سکتا، جو نسلی اور اصلی ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، راولپنڈی میں انتظامات کے لیے واپس آیا ہوں، ہمیں صرف الیکشن چاہئیں جو مرضی لاکر بٹھا دیں، جو جذبہ لاہور سے دیکھ کر آرہا ہوں وہ مثالی ہے، 13 جماعتوں کا ملبہ انھی کے سر پر گر رہا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم کسی فوج سے ٹکرانا نہیں چاہتے، رینجرز کے بارے میں سوالیہ نشان ہے، رینجرز عمارتوں میں رہیں اور عمارتوں کی حفاظت کریں، میں کئی برس سے جھوٹ نہیں بول رہا، اسٹیبلیشمینٹ نے مجھے کوئی دھمکی نہیں دی، حکومت ٹوٹنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کا شکر گزار ہوں مجھ سے کسی نے بُرا رویہ نہیں رکھا، 25مئی کورینجرزکی طرف سے جوکچھ ہوا افسوس ناک ہے، یہ سب ہماری فورسزہے، یہ جومرضی کر لیں، لوگ لانگ مارچ میں جائیں گے، ہم غریب آدمی کے لیے باہر نکل رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.