نواز شریف نے وزیراعظم کو عمران خان سے مذاکرات کرنے سے روک دیا
لندن (مسائل نیوز)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مطالبات ماننے اور مذاکرات کرنے سے منع کردیا۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ میں نے شہباز شریف سے کہہ دیا ہے، یہ2 ہزارکا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار کا، نہ اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نا ہی اسے کوئی فیس سیونگ دینی ہے، جس کے لیے یہ بیتاب ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔