MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خاران سب کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دیا اور انکے مسائل کو جلد حل کیا جائے ،شبیر ساسولی

0 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خاران(مسائل نیوز) پیپلز پارٹی فیڈریشن خاران زون کے آرگنائزر شبیر ساسولی ڈپٹی آرگنائزر طفیل نوشیروانی اور سیکریٹری اطلاعات رحمدل زگرین نے گزشتہ دنوں سول سوسائٹی خاران کا بلوچستان یونیورسٹی خاران کیمپس کے مسائل کو لے کر ریلی اور جلسہ عام پے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سول سوسائٹی خاران نے بلوچستان یونیورسٹی خاران کیمپس کے مسائل کو پورے ملک میں اُجاگر کر دیا جو قابل تحسین ہے مگر ابھی بھی اعلی حکام نے خاران کیمپس کے لیے کوئی بھی پیش رفت یا اقدام نہیں اٹھایا۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ اس وقت بلوچستان یونیورسٹی خاران کیمپس کئ مسائل کا شکار ہے لیکچرار کی نہ صرف کمی ہے بلکہ انکے رہائش کا بھی یونیورسٹی کی طرف سے کوئی بھی انتظام نہیں ہے اور نہ ہی بلوچستان بشمول رخشان زون سے آئے طلبا و طالبات کے لیے ہاسٹل کی سہولت موجود ہے کلاس رومز کی کمی، ڈیپارٹمنٹس کی کمی اور ایچ ای سی کی سخت پالیسیوں کی وجہ سے طلبا و طالبات خاران کیمپس کی طرف رخ بھی نہیں کرتے، اگر کوئی ایڈمیشن لے بھی مگر ہاسٹل کی کمی اور دیگر مسائل کو فیس نہ کرتے ہوئے مایوس ہو کر کوئٹہ کی طرف رخ کرتا ہے۔ پریس ریلیز کے آخر میں کہا گیا کہ پی ایس ایف خاران زون قائم مقام گورنر بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اور وی سی آف بلوچستان یونیورسٹی سے ریکویسٹ کرتا ہے کہ رخشان زون بلوچستان کا سب سے بڑا زون ہے جس میں صرف ایک جامعہ ہے اور وہ بھی ایچ ای سی کی رحم و کرم پے مختلف مسائل کا شکار ہو کر بند ہونے کو ہے، آپ سب اعلی حکام سے گزارش ہے کہ رخشان زون کی رقبہ اور لاکھوں کی آبادی کو مد نظر رکھ کر نہ صرف یونیورسٹی خاران کیمپس کے مسائل ختم کر دیئے جائیں بلکہ خاران کیمپس کو رخشان یونیورسٹی کا درجہ دے کر علم و زانت کے حوالے رخشان زون انکا بنیادی حق دیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.