’ جب بھی ہم برے طریقے سے ہارتے ہیں تو یہ لوگ مجھے بھیج دیتے ہیں‘
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاق کیا یا پھر شکوہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے بولنگ کوچ جب میڈیا سے گفتگو کرنے کے لئے آئے تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’ جب بھی ہم برے طریقے سے ہارتے ہیں تو یہ لوگ مجھے بھیج دیتے ہیں‘۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کی بات کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی لوگ اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ چھٹے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز 3-3 سے برابر کردی ہے۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ 2 اکتوبر بروز اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔