امیشا پٹیل نے پاکستانی اداکار عمران عباس سے معاشقے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
ممبئی(مسائل نیوز)بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستان کے خوبرو اداکار عمران عباس کے ساتھ معاشقے کی خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔کچھ روز قبل امیشا پٹیل اور عمران عباس کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دونوں فلم کرانتی کے گانے دل میں درد سا جگا ہے
- Advertisement -
پر اداکاری کر رہے تھے۔ویڈیو کے بعد امیشا پٹیل اور عمران عباس کے درمیان معاشقے کی خبروں بھی سامنے آئی تھیں جن پر اب بھارتی اداکارہ نے وضاحت دے دی ہے۔ایک انٹرویو میں امیشا پٹیل معاشقے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا عمران عباس سے اچھی دوستی ہے اور ہم دونوں نے امریکہ میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی، معاشقے کی خبریں پڑھ کر ہنسی نکل گئی،یہ سب بکواس ہے،میں اپنے دوست کے ساتھ کئی سالوں بعد ملی تھی۔امیشا پٹیل نے بتایا کہ عمران عباس اور میں ایک دوسرے کو سالوں سے جانتے ہیں، اس کے علاوہ میں اپنے کئی پاکستانی دوستوں کے ساتھ وقت گزار چکی ہوں، عمران فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم اس متعلق گپ شپ بھی کرتے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں ہماری ملاقات بحرین میں ایک تقریب کے دوران ہوئی، عمران کو میرا یہ گانا دل میں درد سا جگا ہے بہت پسند ہے، اس گانے پر ہم نے ویڈیو بنائی اور مداحوں سے شیئر کردی مگر اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی توجہ حاصل کر لے گی۔
[…] آباد(مسائل نیوز)ٹی وی، فلم اور تھیٹر میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو گرویدہ بنانے والے لیجنڈ اداکار افضال احمد آج دنیا […]
[…] نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے لالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا […]
[…] کیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں […]
[…] نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل اور ان کے بزنس پارٹنر کرونال فراڈ کے مقدمے میں پھنس گئے […]