متحدہ عرب امارات کی جانب سے سب سے زیادہ پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں
کراچی(مسائل نیوز) ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے سب سے زیادہ 28 پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں، امدادی سامان لانے والی پروازوں کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 30 ستمبر تک دوست ممالک کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے بھیجے جانے والے امدادی سامان کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر 90 خصوصی پروازوں کے ذریعے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پہنچایا گیا۔سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 28 پروازیں امدادی سامان لے کر پہنچیں، عرب امارات اور اقوام متحدہ کی 13 مشترکہ پروازیں بھی امدادی سامان لے کر پہنچیں۔ترکیہ سے 12، سعودی عرب سے 10، امریکا سے 5، چین سے 4، قطر سے 3، یونیسیف کی 3، انڈونیشیا اور عمان سے 2، 2 اور روس سے 1، 1 پرواز امدادی سامان لے کر پہنچی۔برطانیہ، فرانس، ازبکستان، ترکمانستان، اردن اور نیپال سے بھی 1،1 پرواز امدادی سامان لے کر پہنچی، امدادی سامان میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں
[…] (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات کے نئے ویزا قوانین کے تحت یو اے ای میں ملازمت کے متلاشی […]
[…] (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہیلپر کی نوکری والا ایشیائی باشندہ 2 […]
[…] (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات نے 60 دن کے سیاحتی ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کر دیا۔ […]
[…] (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کیلئے ’گولڈن پنشن اسکیم‘ متعارف کرادی۔ […]
[…] (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ روس کے دوران روسی صدر ولادیمیرپوتن کے […]