MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ساتھی اداکار کے نامناسب انداز سے چھونے پر اداکارہ نے انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا

0 40

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)بھوجپوری اداکارہ انجلی راگھو نے ساتھی اداکار کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پر انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکار و گلوکار پَون سنگھ نے ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کے ساتھ ایک پروموشنل تقریب کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گانے “سَیّاں سیوا کرے” کی تقریب کے دوران پَون سنگھ نے انجلی کی کمر پر ان کی اجازت کے بغیر نامناسب انداز میں ہاتھ رکھا اور اداکارہ سے غیرمناسب مذاق بھی کیا۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے پَون سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بےشرم اور بدتمیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انجلی واضح طور پر اَن کمفرٹیبل محسوس کر رہی تھیں۔ بعض صارفین نے پَون سنگھ کو بھوجپوری انڈسٹری کی بدنامی کا سبب قرار دیا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اداکارہ انجلی راگھو نے ایک لائیو سیشن کے دوران افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بےحد دلبرداشتہ ہیں اور آئندہ بھوجپوری انڈسٹری میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسٹیج پر موجود ماحول کے باعث وہ فوری ردعمل نہ دے سکیں، تاہم وہ اس رویے کو ناقابلِ برداشت سمجھتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.