MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر کر تباہ

0 44

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چلاس(مسائل نیوز)گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس تھور کے مقام پر کریش کر گیا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق ہمارا ایک ہیلی کاپٹر چلاس تھور کے مقام پر کریش ہوگیا ہے، ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈ کرنے کے بعد پھر کریش کر گیا۔

- Advertisement -

فیض اللہ فراق نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے، ہیلی کاپٹر سے آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد موقع پر پہنچ رہے ہیں۔

کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان اسکاؤٹس، کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.