MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میری نیک تمنائیں پاکستانی سیلاب متاثرین کیساتھ ہیں بالی ووڈ کے سینئر اداکار رضا مرادکا ویڈیو بیان سامنے آگیا

0 314

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز) بالی وڈ کے سینئر اداکار رضا مراد نے کہا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرین پاکستانیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی نیک تمنائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔اپنے ایک وڈیو بیان میں رضا مراد کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑیاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں لیکن یہ دکھ اور پریشانی جلد ختم ہوجاتی ہے۔ برا وقت مہمان کی طرح ہوتا ہے اور ہمیشہ نہیں رہتا۔انہوں نے مزید کہا کہ تباہ کن سیلاب نے لوگوں کو جو مالی، جانی اور ذہنی نقصان پہنچایا ہے ہم اس سے بخوبی واقف ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کئی مرتبہ اپنے بندوں کا امتحان لیتا ہے۔ لوگ اس سیلاب کو امتحان کی گھڑی سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ آپ کے ملک میں حالات دوبارہ معمول کے مطابق آجائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.