MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آٹے کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ 20 کلو کا تھیلا 1950 روپے کا ہو گیا

4 391

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)پشاور میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 1800 سے بڑھ کر 1950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1900 روپے سے بڑھ کر 2050 روپے کا ہو گیا۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ 80 کلو مکس آٹیکی بوری 7200 روپے سے بڑھ کر 7700 روپے کی جبکہ فائن آٹے کی 80 کلو کی بوری 7500 سے بڑھ کر 8 ہزار روپے کی ہو گئی۔ دوسری جانب صدر آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پاپندی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔صدر آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس مہنگائی کا سبب پنجاب کی فلار ملز کی ذخیرہ اندوزی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) ملک میں میں آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کوئٹہ کے شہری سب سے […]

  2. […] کے حکومتی اقدامات بے نتیجہ ثابت ہوئے اور ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔15 کلو آٹے کا تھیلا 1550 سے لیکر 2600 روپے […]

  3. […] نیوز)بلوچستان میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 500روپے تک پہنچ گیا،نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان […]

  4. […] (مسائل نیوز) آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر پشاور ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا،عدالت نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.