MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر قاسم خان سوری کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال

1 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)صوبائی صدر قاسم خان سوری کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ اور صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ کوئٹہ پہنچے

صوبائی صدر قاسم خان سوری کا کوئٹہ میں مختلف جگہوں پہ کچلاک بلیلی ایئر پورٹ روڈ پر شاندار استقبال کیا گیا ریلی شہر کے مین شاہراوں سے ہوتی ہوئی شہباز ٹاون صوبائی سیکرٹریٹ پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی

جہاں پر قاسم خان سوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر سازش سے بننے والی امپورٹڈ حکومت کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

قاسم خان سوری نے کہا مراسلہ میں نے خود پڑھا ہے جس میں ملک کے اندر مداخلت اور رجیم چینج کی دھمکی دی گئ ہم غلام نہیں میرے جگہ اگر ہر محبت پاکستانی ہوتا وہ یہی کرتا میں اپنے ملک کے ساتھ محبت کرتا ہوں میرا جینا مرنا اسی ملک میں ہے۔

قاسم خان سوری ہم اس ملک کی آزادی اور خودمختاری کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم نے اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ 26 سال محنت کر کے اقتدار میں آئے ہم نے ہر فورم پر پاکستان کی بات ہے مجھے میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ میں اپنے ملک کے ساتھ غداری کرو۔

- Advertisement -

قاسم خان سوری انشاءاللہ عید کے بعد پوری پاکستان کے عوام اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکلے گی اس ملک میں دوبارہ الیکشن ہوگا اور ہمارا لیڈر عمران خان ایک بار پھر بائی اکثریت سے وزیراعظم پاکستان ہوگا۔

قاسم خان سوری کوئٹہ کے غیور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے اب نکلنا ہے بلوچستان کے ہر شہر میں ہر محلے ہر گلی میں یہ پیغام پہنچانا ہے کہ او نکلو اپنے اس پیارے ملک کی آزادی کے لئے عمران خان کا ساتھ دو۔

صوبائی صدر قاسم خان سوری کے استقبال میں ڈسٹرکٹ کوئٹہ یوتھ ونگ آئی ایس ایف لیبر ونگ وکلا ونگ ڈاکٹرز ونگ اور پارٹی کے سینئر قیادت میں سابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا ڈسٹرکٹ کوئٹہ صدر عبدالباری بڑیچ صوبائی وزیر مبین خان خلجی نوابزادہ شریف جوگیزئی جعفر خان کاکڑ اختر مندوخیل ملک فیصل دھوار داؤد خان پانیزی عالم کاکڑ سردار زین العابدین خلجی سید صادق آغا داود شاہ کاکڑ نیاز ملاخیل حنان بازئی جمعہ خان خلجی آصف ترین ملک نصیب اللہ بیٹنی عنایت کاکڑ داؤد کاکڑ نور اچکزئی ڈاکٹر ظیئر کاکڑ آغا جعفر حاجی گل خان اچکزئی آصف خان سید روح اللہ آغا فرید کاکڑ حاجی صدیق مشوانی لالا غلام محمد بڑیچ بلال اچکزئی منظور نظری شفیق بھٹی سیف ناصر عبید کاکڑ اقبال خان عزیز خان قاری عبید اللہ درانی گل زمان کاکڑ خورشید کاکڑ یوسف آغا یحییٰ خان کاکڑ شہریار کاسی ہاشم پٹھان عابد خان عصمت خان جہانگیر ثاقب ندیم خان ملک ہارون خان نقیب بڑیچ حمداللہ درانی برات خان اور دیگر پارٹی معزز ممبران نے استقبال کیا

قاسم خان سوری نے آخر میں تمام ورکرز کا شکریہ ادا کیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جمعہ خان خلجی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی غلامی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.