بی سی سی آئی نے پاکستان کیخلاف کھیلنے سے کبھی انکار نہیں کیا
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین توقیر ضیاء نے انکشاف کیا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیاء نے کہا کہ بی سی سی آئی نے پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے سے کبھی انکار نہیں کیا لیکن مسئلہ دونوں پڑوسی ممالک کی حکومتوں کے درمیان ہے۔
توقیر ضیاء نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے کبھی انکار نہیں کیا، مسئلہ حکومتی سطح پر ہے، دونوں کرکٹ بورڈ اس وقت سابق کرکٹرز سورو گنگولی اور رمیز راجہ چلا رہے ہیں جو پاک بھارت میچوں کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں، روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ دیکھنے سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔
- Advertisement -
پی سی بی کی چار ملکی سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے پی سی بی کے سابق چیئرمین نے کہا کہ اگرچہ چار ملکی سیریز جس میں بھارت کو شامل کیا گیا تھا، ایک شاندار تصور تھا تاہم یہ عملی طور پر قابل حصول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ توقیر ضیاء نے کہا کہ اگرچہ چار ملکی سیریز ایک بہترین آئیڈیا تھا لیکن سال بھر میں پہلے ہی بہت سے فرنچائز ماڈل ٹورنامنٹ ہو رہے ہیں، اس کی وجہ سے میں نہیں سمجھتا کہ چار ممالک کو ایک وقت میں جمع کرنے کے لیے کافی گنجائش ہو گی۔