MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں خاتون اور اس کے چاربچوں کو ذبح کردیا گیا

0 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے ایک خاتون اور اس کے چاربچوں کو قتل کردیا۔

- Advertisement -

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے جنوب مغرب میں 25 کلو میٹر دور کچلاک کے علاقے کلی پوٹی ناصران میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے ایک خاتون اور اس کے چاربچوں کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو کچلاک اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم ابھی تک قتل کے حوالے سے کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور خاتون کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.