MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، 3 بچے جاں بحق

2 238

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہو گ ئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقوں چمن اور قلعہ عبداللہ میں گزشتہ شب 10 بج کر ایک منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

- Advertisement -

زلزلے کے نتیجے میں نئی آبادی بلازئی محلے میں کمرہ منہدم ہوگیا، جس میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خواتین سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن اور دیگر کچھ نواحی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 تھی۔

قدرتی آفت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز))بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللّٰہ میں 3.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا […]

  2. […] بلوچستان میں ’امید کی شہزادی‘ خطرے میں، آہنی باڑ لگانے کا منصوبہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.