MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیساتھ کام کرنے کی پیشکش قبول کر لی

0 186

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی۔ ثقلین مشتاق دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔اس حوالے سے ثقلین مشتاق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تھی جو سوچ بچار کے ساتھ قبول کی ہے ۔مختصر وقت کے لیے ذمے داری لی ہے، صرف نیوزی لینڈ کے پاکستان میں قیام کے دوران کام کروں گا۔یاد رہے کہ ثقلین مشتاق حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔ثقلین مشتاق کا پاکستان ٹیم کے ساتھ کوچ کا معاہدہ 9 فروری کو ختم ہوگیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.