MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ تفتان روڈ پر زائرین کیلئے سروس ایریاز کی تعمیر کی منظوری

0 261

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ تفتان روڈ پر زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سروس ایریاز کی تعمیر کی منظوری دیدی۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے یہ منظوری بورڈ آف ریونیو بلوچستان کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری پر دی۔ وزارت مذہبی امور نے کوئٹہ تفتان روڈ پر پدگ، نوکنڈی اور دالبندین میں زائرین کے سروس ایریا کے لیے سرکاری اراضی کی درخواست کی تھی۔وزیراعلی بلوچستان کی عوامی نوعیت کے اس منصوبے پر فوری تعمیر کے لیے اراضی کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کی زائرین مینجمنٹ پالیسی کے مطابق کوئٹہ تفتان روڈ پر زائرین کے لیے سروس ایریا کی تعمیر کی جائے گی پدگ، نوکنڈی اور دالبندین میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی فراہم کی جانے والی اراضی پر سروس ایریا تعمیر کریگی زائرین کے سروس ایریا کی تعمیر کے لیے مذکورہ سرکاری اراضی این ایچ اے کو لیز کے تحت دی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.