MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حمزہ شہباز کا تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ سے رابطہ

0 517

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پنجاب میں حکومت سازی کیلئے سیاسی رابطوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ، حکمران جماعت کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے بعدمسلم لیگ(ن) نے بھی تحریک انصاف کے ہم خیال (چھینہ گروپ) سے رابطہ کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کے ہم خیال (چھینہ گروپ )کے سربراہ غضنفر عباس چھینہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزارت اعلی کیلئے پی ٹی آئی ہم خیال گروپ سے

- Advertisement -

حمایت مانگ لی ہے ۔غضنفر عباس چھینہ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوںمیںحمزہ شہباز کی تحریک انصاف ہم خیال (چھینہ گروپ )کے اراکین سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.