MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران صاحب آپکے اقتدار کا سفر دیمک ذدہ لاٹھیوں سے شروع ہوا جو مینڈیٹ کی مانند اندر سے کھوکھلی تھی

0 577

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپکے اقتدار کا سفر دیمک ذدہ لاٹھیوں سے شروع ہوا جو مینڈیٹ کی مانند اندر سے کھوکھلی تھی ۔ ساڑھے تین سال آپ لوگوں کی رائے، لوگوں کے ضمیر کی آواز کو چوری کرکے امیر سلطنت کہلائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کاش آپ بد ترین گناہ تہمت ، گالیوں اور الزام تراشی کی بجائے مخلوق خدا کی بنیادی ضروریات آٹا ، چینی ، گیس ، دوائی ، کھاد کے بارے سوچتے ۔
انہوں نے کہا عمران صاحب بھلے آپ ووٹ چوری سے آئے تھے لیکن کاش اس قیمتی وقت کو تہمت ،گالیوں، الزام تراشی اور آٹا چینی،گیس، دوائی ، کھاد چوری میں برباد نہ کرتے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینے ، پارلیمان کو مفلوج اور میڈیا سمیت ہر تنقید کرنے والے کی زبان بندی کرنے کے بجائے ملکی ترقی اور خوشحالی کا سوچتا۔

- Advertisement -

اتنے بڑے اخلاقی معیار بنا کر آپ پاتال میں اتر گئے۔

جھوٹ، انتشار، فساد ، بدتمیزی بدتہذیبی، تاریخی کرپشن آپ کی شناخت رہے گی۔ کالی دولت، پچھتاوے ، ندامت اور افسوس کے سوا آپ کے پاس کچھ نہیں۔ ذرا سوچئے گا کہ یہ منصب تھا کس لئے اور آپ نے اس استعمال کس لئے کیا۔ سوچئے گا۔ انہوں نے کہا پروردگار کا قانون حرکت میں آکے رہتا ہے اور خودساختہ مذہب کا لبادہ اوڑھنے والوں کی کوئی عزت نہیں اور جھوٹ، انتشار ، فساد ، بدتمیزی ، بد تہذیبی اور کرپشن کی مثالیں رقم کرنے والوں کو اسکا قہر لمحوں میں نشان عبرت بنا دیتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.