MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکا کی جانب سے بھیجے گئے مبینہ پیغام کے معاملے پر حامد میر نے سوالات اٹھا دیے

0 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مطابق 7 مارچ کو نامناسب پیغام بھیجا گیا تو پھر 14 روز بعد انہوں نے امریکا کو او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ کیوں بھیجا؟سینئر صحافی حامد میر نے بتایا کہ امریکا کی نائب وزیر خارجہ عذرا ضیا سے 21 مارچ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، ان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہم امریکا کے ساتھ تعمیری اور متواتر مکالمے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ ہم خطے میں اپنے مشترکہ مقاصد حاصل کر سکیں۔

- Advertisement -

حامد میر نے شاہ محمود قریشی کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کا ذکر بھی کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.