MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا

1 370

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات کے معاملے پر از خود نوٹس کا فیصلہ سنا تے ہوئے 90 روز میں الیکشن کروانے کا حکم دیاہے ، عدالت نے دو تین کی اکثیرت سے فیصلہ سنایا ۔تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندو خیل نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اختلاف کیاہے ، اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹس سے اتفاق کرتے ہیں ، انتخابات پر از خود نوٹس کی درخواستیں مسترد کرتے ہیں، اس معاملے پر از خود نوٹس نہیں بنتا، انتخابات پر لاہور ہائیکورٹ فیصلہ دے چکی ہے ، سپریم کورٹ ہائیکورٹ میں زیر التواءمعاملے پر از خود نوٹس نہیں لے سکتی ، عدالت کو اپنا 184/3 کا اختیار ایسے معاملات میں استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے انتخابات از خود نوٹس میں پنجاب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.