MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

علی ظفر نے ملک کی معیشت بہتر بنانے کیلئے حکومت کو بڑا مشورہ دے ڈالا

0 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان کی معیشت کے بہتر بنانے کے لیے حکومت کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔علی ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور وہ پاکستان سمیت عالمی مسائل پر بھی تبصرے کر کے ہر شعبے کی بہتری کی کوشش میں

- Advertisement -

اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ ا پنے ایک ٹویٹ میں علی ظفر نے پاکستان کی معیشت کی بہتری کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ اْنہوں نے حکومت کی پاکستان کے سیاحتی شعبے پر توجہ دلاتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان کو سیاحت کی شعبے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ صرف اسی ایک شعبے سے ہی ملک کے لیے کافی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے شمالی علاقے بہت حیرت انگیز ہیں۔ اْنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شمالی علاقوں کے علاوہ گوادر پر بھی دبئی کی طرح بیلٹ تیار کریں ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے سوال کیاکہ اگر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یہ کام کر سکتے ہیں، تو پاکستان کیوں نہیں کر سکتا۔ ٹوئٹر صارفین نے علی ظفر کے اس مشورے کو خوب سراہتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا ۔ علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ جو ملک کے لیے اچھا ہے وہ کرنا چاہیے۔ ملک معاشی خوشحالی پر ہی کام کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.