MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور پارٹی فعال ومضبوط ہے ،نواب زہری

0 656

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خضدار(عامر باجوئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءچیف آف جھالاوان وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگ بھی وہی جوش و جذبہ رکھتے ہیں جو جذبہ اور جوش سندھ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے پاس ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں جس طرح سمندر نماءقافلہ باہر نکلاہے اور اسلام آباد کی طرف مارچ کررہاہے ان میں جھالاوان و بلوچستان کی موجیں بھی شامل ہیں اور اس سمند ر کوکنارے لگا کر موجودہ عوام دشمن حکمرانوں سے قوم و ملک کو نجات دلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔۔

- Advertisement -

خضدار میں پی پی پی خضدار کے صدر میر عبدالرحمان زہری محمد اسماعیل زہری ملک عبداللطیف شاہوانی و دیگر نے ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج خضدار سے لانگ مارچ میں شامل ہونے والے افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے جب کہ سینکڑوں گاڑیاں اس قافلے میں شامل ہیں جو نواب ثناءاللہ خان زہری کی قیادت میں سکھر سے لانگ مارچ کا حصہ ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور پارٹی فعال ومضبوط ہے ایک دوسرے کے ساتھ معمولی اختلاف رکھنا جمہوریت کا حصہ ہے۔ خضدار میں لانگ مارچ میں قافلے کے شرکاءسے کرخ میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے خطاب کرتے ہوئے

کہاکہ پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں ملک بھر کے عوام کی نمائندگی کررہی ہے موجودہ عوام دشمن حکمرانوں کے خلاف پی پی پی نے جس طرح لانگ مارچ کا اعلان کیا اور اس پر کاربند رہ کر عملدرآمد شروع بھی کردیا ہے 27فروری سے شروع ہونے والالانگ مارچ ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر کی طرح اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے اور کراچی سے نکلنے والا قافلہ سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہواآگے بڑھ رہا ہے جس میں قافلے جوق درجوق شامل ہورہے ہیں اور قوم کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بھر پورانداز میں پذیرائی مل رہی ہے۔ جھالاوان سے بھی بڑی تعداد میں لوگ اس قافلے میں شامل ہونے کے لئے ونگو کے راستے رواں دواں ہیں دوسرا قافلہ کوئٹہ سے نکلا ہے جس میں کثیر تعداد میں لوگ شریک ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.