پاکستان کو ہرانے کے لئے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، اسٹیواسمتھ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے کرکٹراسٹیواسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کوہرانے کے لئے بہترین کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔آسٹریلین کرکٹر اسٹیواسمتھ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں۔ شاہین شاہ اور حارث رو¿ف تیز رفتار فاسٹ باولرز ہیں۔اسٹیواسمتھ کا کہنا تھا
- Advertisement -
کہ پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی۔پہلے پریکٹس سیشن میں اسٹیڈیم اورپچ دیکھنے کا موقع ملے گا اورکنڈیشنزسے آگاہ ہونے کی کوشش ہوگی۔اسٹیواسمتھ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کچھ سال قبل آسٹریلیا میں کھیلے تھے۔ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے۔ پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے
اور ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں بہترین میزبانی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف کنڈیشنر میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔بطورکھلاڑی آسٹریلیا کے لئے کھیلنے پرخوش ہوں۔ پیٹ کمنز عمدہ کپتانی کررہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم میں 3 اسپنرز ہیں۔
[…] (مسائل نیوز) آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کھیلنے کی خواہش کا اظہار […]