MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور چہرہ ڈھانپنے پر ایک ماہ کے لیے مکمل پابندی

0 7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 (6) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پورے صوبے میں ایک ماہ کے لیے مختلف سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یکم فروری 2026 کو جاری کردہ باضابطہ آرڈر کے مطابق، صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور استعمال، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں پر کالے شیشوں (tinted glasses) کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے پر فوری طور پر پابندی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق کسی بھی عوامی مقام پر پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے، دھرنا دینے، جلوس نکالنے یا ریلیاں منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عوامی مقامات پر مفلر، ماسک یا کسی بھی ایسی چیز سے چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جس سے کسی شخص کی شناخت میں دشواری یا رکاوٹ پیش آئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جاری کردہ یہ احکامات فوری طور پر پورے صوبے میں نافذ العمل ہوں گے اور ایک ماہ کی مدت تک برقرار رہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.