MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پولیس کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ

0 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)گجرات میں پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار سیڑھیاں لگا کر کنجاڑی ہاؤس میں داخل ہوئے۔ذرائع کے مطابق بھاری نفری نے پرویز الہٰی کے گھر کو گھیرے میں لیا اور گھر کی تلاشی کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرویز الہٰی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چھاپے کے وقت پرویز الہٰی گجرات والے گھر پر موجود نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے کنجاڑی ہاؤس پر چھاپے کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.