MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کابینہ نے کامیابی کے ساتھ 36ایجنڈوں کی منظوری دیدی ،بشریٰ رند

0 770

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات وسوشل ویلفیئر بشریٰ رند نے کہاہے کہ کابینہ نے کامیابی کے ساتھ 36ایجنڈوں کی منظوری دیدی میر ظہور بلیدی نے اکیلے کابینہ اجلاس سے واک آﺅٹ کیاہے کوئی اور ان کے ساتھ نہیں تھا یہ جمہوریت ہے اور ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی ہے ۔

- Advertisement -

گزشتہ روز صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میر ظہور احمدبلیدی کی جانب سے کابینہ اجلاس سے متعدد وزراءکے واک آﺅٹ سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بشریٰ رند نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں کامیابی کے ساتھ 36نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی ہے کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ بلوچستان نے کی ،

انہوں نے کہاکہ اجلاس سے صوبائی وزیر میرظہوراحمدبلیدی نے اکیلے واک آﺅٹ کیا ان کے ساتھ کوئی اور رکن نہیں تھا یہ جمہوریت ہے اور ہر کسی کو مکمل آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے 361ملازمین کی بحالی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے ایک اور وعدہ وفا کرلیاہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.