اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ ڈرامہ تھا، یہ کرسی سے چپکے رہیں گے۔سینیٹ اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے اپنی غیر حاضری کی وضاحتیں پیش کیں،عوام اور اپوزیشن کے حلقے ان وضاحتوں سے مطمئن نہیں،
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں یہ بل پیش کیا گیا، وہ اتنے معصوم اور بے خبر کیوں تھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ نون لیگ کے ساتھ پہلے بھی ہاتھ ہوا اور آ ئندہ بھی ہونے والا ہے، یہ لمبی کھیل ہے فکر نہ کریں ایک دوسرے کو پرانا جانتے ہیں، بہت سی وضاحتیں ہونگی، یہ جھوٹ بولتے ہیں، یہ اپوزیشن لیڈر رہیں گے اور اس سے چپکے رہیں گے۔شاہ محمود نے کہا کہ لیڈر آف اپوزیشن کمپرو مائزڈ لیڈر ہیں،
کیا ان کی صفوں میں منجھے ہوئے سیاستدان شیری رحمان اور رضا ربانی نہیں، انہوں نے پھر کہا کہ لیڈر آف اپوزیشن کا استعفیٰ ڈرامہ تھا، ڈرامہ تھا، ڈرامہ تھا۔تقریر میں شاہ محمود نے کہا کہ کیا ایوان میں سب کو معلوم ہے کہ یہ لیڈر آف اپوزیشن کیسے منتخب ہوئے، قائد حزب اختلاف کیسے سینیٹر منتخب ہوئے، ووٹوں کو خرید کر، ان کی ویڈیو میڈیا میں چلتی رہیں،