MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کےمقدمے چلیں گے،احسن اقبال

0 414

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کا کہنا ہے کہ وہ وقت دورنہیں جب عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کے مقدمے چلیں گے۔میڈیا سے گفتگومیں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے22کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔عمران نیازی کو پتا نہیں ملک کیسے چلانا ہے اورسفارتکاری کیسے چلانی ہے۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کے مقدمے چلیں گے۔ قوم پوچھتی ہے سوا لاکھ انکم ٹیکس سے ایک کروڑ پرکیسے پہنچے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار سے بھی پوچھنا چاہتا ہوں جو اپنے ٹیکس اور تحفوں کا حساب نہ دے سکے آپ نے کیسے اسے صادق اورامین قراردیا۔سپریم کورٹ نے بلدیاتی نمائیدوں کو بحال کیا لیکن عثمان بزدار اور عمران خان نے 7ماہ میں بھی فیصلوں پرعمل نہ کیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بے توقیری کرنے والے لوگوں سے حساب لینا چاہئیے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کے انقلاب کو تہس نہس کردیا گیا۔ 2017 میں چین سے 40 ارب کی پرائیوٹ انوسٹیمنٹ ا?نا تھی اب چین کے سامنے کشکول اٹھانے جارہا ہے۔ جوآئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کی بات کرتا تھا اس نے نیشنل بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.