MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رونالڈو سعودی عرب کو جنوبی افریقہ کہہ بیٹھے

0 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(مسائل نیوز) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی عرب پہنچتے ہی زبان پھسل گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو میڈیا سے گفتگو کے دوران سعودی عرب کو جنوبی افریقہ (سائوتھ افریقہ )کہہ بیٹھے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو گفتگو کے دوران اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوا۔کرسٹیانو رونالڈو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جنوبی افریقہ آنا میرے لیے میرے کیریئر کا اختتام نہیں، سچ کہوں تو میں پرواہ نہیں کرتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی غلطی کو فورا ہی مداحوں نے نوٹس کر کے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.